TRENDING:

آنکھیں رو رو کے سُجانے والے
اُن کی مہک نے دِل کے غنچے کِھلا دئیے ہیں...
اہلِ صِراط رُوحِ امیں کو خبر کریں...
Naat o Bayaan
  • Home
  • Urdu Naats
    • ا
    • ج
    • ح
    • ز
    • س
    • م
    • و

Select Page

وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا

Urdu Naats, و | 0 |

وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا
مرادیں غریبوں کی بر لانے والا

مصیبت میں غیروں کے کام آنے والا
وہ اپنے پرائے کا غم کھانے والا

فقیروں کا ملجا ضعیفوں کا ماویٰ
یتیموں کا والی غلاموں کا مولیٰ

خطا کار سے در گزر کرنے والا
بد اندیش کے دل میں گھر کرنے والا

مفاسد کا زیر و زبر کرنے والا
قبائل کو شیر و شکر کرنے والا

اُتر کر حرا سے سوئے قوم آیا
اور اک نسخۂ کیمیا ساتھ لایا

مسِ خام کو جس نے کُندن بنایا
کھرا اور کھوٹا الگ کر دکھایا

عرب جس پہ قرنوں سے تھا جہل چھایا
پلٹ دی بس اک آن میں اس کی کایا

رہا ڈر نہ بیڑے کو موجِ بلا کا
اِدھر سے اُدھر پھر گیا رُخ ہوا کا

Share:

Rate:

Nextآنکھیں رو رو کے سُجانے والے

Related Posts

حرزِ جاں ذِکرِ شفاعت کیجیے

حرزِ جاں ذِکرِ شفاعت کیجیے

July 28, 2024

اہلِ صِراط رُوحِ امیں کو خبر کریں

اہلِ صِراط رُوحِ امیں کو خبر کریں

July 17, 2024

سب سے اَولیٰ و اعلیٰ ہمَارا نبی

سب سے اَولیٰ و اعلیٰ ہمَارا نبی

July 28, 2024

آنکھیں رو رو کے سُجانے والے

آنکھیں رو رو کے سُجانے والے

July 16, 2024

Leave a reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Posts

  • سرور کہوں کہ مالک و مَولیٰ کہوں تجھے
  • سب سے اَولیٰ و اعلیٰ ہمَارا نبی
  • زمین و زماں تمہارے لئے مَکِین و مکاں تمہارے لئے
  • حرزِ جاں ذِکرِ شفاعت کیجیے
  • حاجیو! آؤ شہنشاہ کا رَوضہ دیکھو

Recent Comments

No comments to show.

Designed by Elegant Themes | Powered by WordPress