Select Page

Category: ا

اے شافعِ اُمَم شہِ ذِی جاہ لے خبر

اے شافعِ اُمَم شہِ ذِی جاہ لے خبر
للہ لے خبر مِری للہ لے خبر

دریا کا جوش، ناؤ نہ بیڑا نہ ناخدا
میں ڈُوبا، تُو کہاں ہے مِرے شاہ لے خبر

منزل کڑی ہے رات اندھیری میں نَابَلَدْ
اے خِضر لے خبر مری اے ماہ لے خبر

Read More

الاماں قہر ہے اے غوث وہ تِیکھا تیرا

الاماں قہر ہے اے غوث وہ تِیکھا تیرا
مر کے بھی چین سے سوتا نہیں مارا تیرا

بادلوں سے کہیں رُکتی ہے کڑکتی بجلی
ڈھالیں چھنٹ جاتی ہیں اُٹھتا ہے جو تیغا تیرا

عکس کا دیکھ کے منھ اور بپھَر جاتا ہے
چار آئینہ کے بل کا نہیں نیزا تیرا

Read More

اندھیری رات ہے غم کی گھٹا عصیاں کی کالی ہے

اندھیری رات ہے غم کی گھٹا عصیاں کی کالی ہے
دلِ بے کس کا اِس آفت میں آقا تُو ہی والی ہے

نہ ہو مایوس آتی ہے صَدا گورِ غریبَاں سے
نبی اُمّت کا حامی ہے خدا بندوں کا والی ہے

اُترتے چاند ڈھلتی چاندنی جو ہو سکے کر لے
اندھیرا پاکھ آتا ہے یہ دو دن کی اُجالی ہے

Read More

اُٹھا دو پردہ دِکھا دو چہرہ کہ نُورِ باری حجاب میں ہے

اُٹھا دو پردہ دِکھا دو چہرہ کہ نُورِ باری حجاب میں ہے
زمانہ تاریک ہورہا ہے کہ مہر کب سے نقاب میں ہے

نہیں وہ میٹھی نگاہ والا خدا کی رحمت ہے جلوہ فرما
غضب سے اُن کے خدا بچائے جلال باری عتاب میں ہے

جلی جلی بُو سے اُس کی پیدا ہے سوزش عشقِ چشم والا
کبابِ آہُو میں بھی نہ پایا مزہ جو دل کے کباب میں ہے

Read More

اہلِ صِراط رُوحِ امیں کو خبر کریں

اہلِ صِراط رُوحِ امیں کو خبر کریں
جاتی ہے اُمّتِ نبوی فرش پر کریں

اِن فتنہ ہائے حشر سے کہدو حَذَرْ کریں
نازوں کے پالے آتے ہیں رہ سے گزر کریں

بد ہیں تو آپ کے ہیں بھلے ہیں تو آپ کے
ٹکڑوں سے تو یَہاں کے پلے رُخ کِدھر کریں

Read More

اُن کی مہک نے دِل کے غنچے کِھلا دئیے ہیں

اُن کی مہک نے دِل کے غُنچے کِھلا دئیے ہیںجس راہ چل گئے ہیں کُوچے بَسا دیے ہیں جب آگئی ہیں جوشِ رحمت پہ اُن کی آنکھیںجلتے بُجھا دیے ہیں روتے ہنسا دیے ہیں اِک دل ہمارا کیا ہے آزار اس کا کتناتم نے تو چلتے پِھرتے مُردے جِلا دیے ہیں...

Read More

آنکھیں رو رو کے سُجانے والے

آنکھیں رو رو کے سُجانے والےجانے والے نہیں آنے والے کوئی دن میں یہ سرا اوجڑ ہےارے او چھاؤنی چھانے والے ذبح ہوتے ہیں وطن سے بچھڑےدیس کیوں گاتے ہیں گانے والے ارے بد فَال بُری ہوتی ہےدیس کا جنگلا سُنانے والے سُن لیں اَعدا میں بگڑنے...

Read More
Loading